ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چین میں مسافر جہازکے الٹنے سے 8 ہلاک، 7 لاپتہ

چین میں مسافر جہازکے الٹنے سے 8 ہلاک، 7 لاپتہ

Sun, 19 Sep 2021 10:57:00    S.O. News Service

گویانگ، 19؍ستمبر  (ایس او نیوز؍ایجنسی) چین کے جنوب مغربی صوبے گوئی زو میں ایک مسافر بردار جہازکے دریا میں الٹنے سے آٹھ افراد ہلاک اور سات دیگر لاپتہ ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حادثہ ہفتے کی شام لیوپانشوئی شہر میں زانگکے ٹاؤن شپ کے قریب اس وقت پیش آیا ، جب دریائے زانگکے میں مسافر بردار جہاز الٹ گیا۔ اس واقعے میں آٹھ افراد ہلاک ہوئے جبکہ سات دیگر لاپتہ بتائے جارہے ہیں۔

اتوار کی صبح تک 39 افراد کو بچایا گیا۔ افسران جہاز میں سوار مسافروں کی تعداد چیک کر رہے ہیں۔

ریسکیو آپریشن ابھی جاری ہے اور حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔


Share: